پی ٹی ایم راؤ انوار کی گرفتاری کے خلاف بنی،مراد سعید

نقیب محسود کے قتل کے بعد پی ٹی ایم بنی،بلاول بھٹو سے پوچھتا ہوں کہ راؤ انوار تو آپکی پارٹی کے بندے تھے،وفاقی وزیر مواصلات

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ پیر 27 مئی 2019 15:55

پی ٹی ایم راؤ انوار کی گرفتاری کے خلاف بنی،مراد سعید
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مئی2019) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ پی ٹی ایم راؤ انوار کی گرفتاری کے خلاف بنی، انہوں نے کہا کہ نقیب محسود کے قتل کے بعد پی ٹی ایم بنی،بلاول سے سوال کرتا ہوں کہ راؤ انوار تو آپکا ہی آدمی ہے نا۔ گزشتہ روز بویا میں ہونے والے دھرنے کے شرکاء کے مطالبات مان لیے گئے تھے لیکن تب ایک رکن قومی اسمبلی نے فون کر کے انہیں کہا کہ چیک پوسٹ پر حملہ کر دو جس پر انہوں نے چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا۔

انہوں نے محسن داوڑ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ محسن داوڑ سے ان سوالوں کا جواب دیں ورنہ ایکسپوز کروں گا، ”کس نے دھرنے کے لوگوں کو فون کیا؟ کس نے کہا کہ چوکی پر حملہ کر دو؟‘۔ انہوں نے کہا ہے کہ ٹیلی فون کیا گیا کہ دھرنہ ختم نہ کیا جائے،انہوں نے بتایا کہ اس واقعہ کی فوٹیجز موجود ہیں،کل کے واقعے پر ایوان کے ایک رکن نے عوام کو اشتعال دلوایا۔

(جاری ہے)

مراد سعید نے کہا کہ ، محسن داوڑ حملے کی حمایت میں بیان دیتے تھے،یہ دشمن کے بیانیے کوپرموٹ کرتے ہیں اور جب پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے کی بات کی گئی تو انہوں نے اس کی مخالفت کی ، انہوں نے کہا کہ محسن داوڑ نے اچکزئی کوساتھ ملا کر باڑ لگانے کی مخالفت کی تھی اور محسن داوڑ ماضی میں ڈرون حملوں کی حمایت بھی کرتے رہے ہیں۔ وفاقی وزیرمواصلات نے بتایا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 70ہزار جانوں کا نذرانہ دیا ہے، کچھ روز پہلے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا وزیرستان کے دورے پر گئے تھے،قبائلی بھائیوں کے لیے سب سے زیادہ آواز عمران خان نے اٹھائی،عمران خان نے وزیرستان مین گھروں اور دوکانوں کی تعمیر کے لیے 22ارب روپے جاری کیے، جن کی دوکانیں اور گھر گرے عمران خان نے انہیں گلے سے لگایا،15سال سے دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑنے کے بعد اب بہتری آ رہی ہے۔

مراد سعید نے کہا کہ پی ٹی ایم راؤ انوار کی گرفتاری کے خلاف بنی،نقیب محسود کے قتل کے بعد پی ٹی ایم بنی اور اب میں بلاول بھٹو سے پوچھتا ہوں کہ راؤ انوار تو آپکی پارٹی کے ہی بندے تھے نا۔انہوں نے سوال کیا کہ فرشتہ قتل کیس میں فوج کہاں سے آ گئی؟۔انہوں نے سوال کیا کہ وزیرستان میں آپریشن کس کی حکومت میں ہوا؟ نواز شریف ضربِ اذب کا کریڈٹ لیتے رہے جیسے کہ وہ خود وہاں جا کر لڑے ہوں، آپ کا کام لوگوں کو بحال کرنا تھا جو آپ نے نہیں کیا۔ آپ کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے حالات خراب ہوئے، ہمارے پاس دو راستے ہیں یا تو زخموں پر نمک چھڑکیں یا مرہم لگائیں۔مرید سعید کی تقریر پر اپوزیشن نے ایوان سے واک آؤٹ کر دیا ۔ 

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں