وزیراعظم عمران خان کی انضمام شدہ علاقوں کے عوام کو صحت انصاف کارڈ کی فراہمی تک شناختی کارڈ استعمال کرتے ہوئے صحت عامہ کی سہولت دینے کی ہدایت

پیر 27 مئی 2019 17:07

وزیراعظم عمران خان کی انضمام شدہ علاقوں کے عوام کو صحت انصاف کارڈ کی فراہمی تک شناختی کارڈ استعمال کرتے ہوئے صحت عامہ کی سہولت دینے کی ہدایت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2019ء) وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ انضمام شدہ علاقوں کے عوام کو صحت انصاف کارڈ کی فراہمی تک یہ سہولت فراہم کی جائے کہ وہ اپنا شناختی کارڈ استعمال کرتے ہوئے صحت انصاف کارڈ کی سہولت سے مستفید ہو سکیں۔ انہوں نے یہ بات پیر کو اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار، وزیر توانائی عمر ایوب، مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان، معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر اللہ، صوبائی وزیر خزانہ کے پی تیمور سلیم خان جھگڑا اور متعلقہ محکموں کے وفاقی سیکریٹریز شریک تھے۔

اجلاس کے دوران انضمام شدہ علاقوں کی تعمیر و ترقی اور ان علاقوں کے عوام کو صحت کی سہولتوں کی فراہمی کے حوالہ سے امور کا جائزہ لیا گیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں