قومی اسمبلی اجلاس، خواجہ آصف کی تقریر کے بعد مراد سعید کو بات کرنے کا موقع دینے پر اپوزیشن کا واک آئوٹ

پیر 27 مئی 2019 17:07

قومی اسمبلی اجلاس، خواجہ آصف کی تقریر کے بعد مراد سعید کو بات کرنے کا موقع دینے پر اپوزیشن کا واک آئوٹ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2019ء) قومی اسمبلی اجلاس کے دوران خواجہ آصف کی تقریر کے بعد وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کو بات کرنے کا موقع دینے پر اپوزیشن جماعتوں نے واک آئوٹ کیا۔

(جاری ہے)

پیر کو قومی اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر خواجہ محمد آصف کی تقریر کے بعد سپیکر نے وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کو بات کرنے کا موقع دیا تو اس پر اپوزیشن کی تمام جماعتوں نے ایوان سے واک آئوٹ کیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں