قومی اسمبلی نے اقلیتوں کو مذہب کی جبراً تبدیلی سے تحفظ فراہم کرنے کیلئے خصوصی کمیٹی قائم کرنے کی تحریک کی منظوری دیدی

پیر 27 مئی 2019 17:07

قومی اسمبلی نے اقلیتوں کو مذہب کی جبراً تبدیلی سے تحفظ فراہم کرنے کیلئے خصوصی کمیٹی قائم کرنے کی تحریک کی منظوری دیدی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2019ء) قومی اسمبلی نے اقلیتوں کو مذہب کی جبراً تبدیلی سے تحفظ فراہم کرنے کے لئے خصوصی کمیٹی قائم کرنے کی تحریک کی منظوری دے دی ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو قومی اسمبلی میں وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے اقلیتوں کو مذہب کی جبراً تبدیلی سے تحفظ فراہم کرنے کے لئے خصوصی کمیٹی قائم کرنے کی تحریک پیش کی کہ سپیکر قومی اسمبلی خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا اعلان کریں اور سپیکر قومی اسمبلی کمیٹی کے ٹرم آف ریفرنس کی تشکیل اور کمیٹی میں کسی قسم کے ردوبدل کے اختیار کے بھی حامل ہوں گے۔ ایوان نے تحریک کی منظوری دے دی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں