شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کرنے والوں کو کڑی سے کڑی سزا ملنی چاہیے

تحریک انصاف کے رہنما شیخ راشد شفیق کی میڈیا سے گفگتو

پیر 27 مئی 2019 17:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رکن قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کرنے والوں کو کڑی سے کڑی سزا ملنی چاہیے۔ پیر کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفگتو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں جتنا بھی بڑا مسئلہ سامنے آیا پاک فوج نے اس کے حل کے لئے آگے بڑھ کر ملک و قوم کی خدمت کی۔

(جاری ہے)

قومی اداروں کے خلاف نعرے بازی کرنا‘ لوگوں کو اکسانا درست نہیں۔ یہ ریاست کے ساتھ غداری ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے کڑی سے کڑی سزا دے تاکہ آئندہ اس قسم کے واقعات کی روک تھام ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے ادارہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) پی ٹی ایم کی سرگرمیوں کے حوالے سے پہلے ہی بیان دے چکا ہے کہ پی ٹی ایم ملک دشمن عناصر کے ہاتھوں میں کھیل رہی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں