وفاقی محتسب سید طاہر شہباز کی زیر صدارت اہم اجلاس

وفاقی محتسب کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا وفاقی محتسب کے فیصلوں پر عملدرآمد کی شرح بڑھ کر 97.6 فیصد تک پہنچ گئی ہے،سید طاہر شہباز

پیر 27 مئی 2019 17:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2019ء) وفاقی محتسب کے فیصلوں پر عملدرآمد کی شرح بڑھ کر 97.6 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ وفاقی محتسب سید طاہر شہباز نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ وفاقی حکومت کے ادارے ان کے فیصلوں پر عملد رآمد کر رہے ہیں جس سے عملدرآمد کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے اور اب یہ بڑھ کر 97.6 فیصد ہوگئی ہے۔ گز شتہ روز وفاقی محتسب سید طاہر شہباز کی سربراہی میں ایک اجلاس میں وفاقی محتسب کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔

اجلا س میں وفاقی محتسب کی عملدرآمد ونگ کے سر براہ سینئر ایڈوائزر شاہد اللہ بیگ نے بتایا کہ وفاقی محتسب کے زیر التواء فیصلوں پر عملدرآمد پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ چنانچہ وفاقی محتسب کی مداخلت پر نیشنل انٹرن شپ پروگرام کے 95، پی آئی اے کے 3، اسلام آباد وفاقی علاقہ (آئی سی ٹی) کے 15، ہائوسنگ فائونڈیشن کے 11 اور پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) کے 12 پرانے فیصلوں پر عملدرآمد کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اجلا س میں بتایا گیا کہ ہائوسنگ فائونڈیشن نے وفاقی محتسب کی مداخلت سے G-13 میں فائونڈیشن کے پراجیکٹ میں پانی کی فراہمی اور ترقیاتی اخراجات کیلئے 2 ارب روپے مختص کر دیئے ہیں جبکہ G-14 میںاپارٹمنٹ مکمل کرکے الاٹیوں کو دیدیئے گئے ہیں۔ جی ٹین میں پاکستان ہائوسنگ اتھارٹی نے وفاقی محتسب کی مداخلت پر 368 فلیٹس میں سے 200 فلیٹ مکمل کرکے ان کا قبضہ الا ٹیوں کو دیدیا ہے اور باقی پر تیزی سے کام جا رہی ہے۔

کری روڈ پر 588 فلیٹوں میں سے 304 فلیٹ مکمل ہو چکے ہیں اور ان کے آفر لیٹر جاری کر دیئے گئے ہیں جبکہ بقیہ 284 فلیٹ بھی جلد مکمل کر دیئے جائیں گے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ وفاقی محتسب کے فیصلوں بالخصوص پرانے کیسوں پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے جس سے عملدرآمد کی شرح میں اضافہ ہو گیا ہے اور اب یہ شرح بڑھ کر 97.6 فیصد تک ہو گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں