وزیراعظم عمران خان سے ازبکستان کے نائب وزیراعظم علیور غنیوف ملاقات

ازبک صدر کی طرف سے نیک تمنائیں پہنچائیں اور ٹرانسپورٹ ریلوے کوریڈور۔ ازبک۔ مزار۔ شریف۔ کابل۔ پشاور کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی دونوں ممالک کے درمیان قریبی تجارتی، اقتصادی اور توانائی روابط انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ، وزیر اعظم عمران خان

پیر 27 مئی 2019 17:21

وزیراعظم عمران خان سے ازبکستان کے نائب وزیراعظم علیور غنیوف ملاقات
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2019ء) وزیراعظم عمران خان نے وسطی ایشیاء میں گہرے روابط استوار کرنے کے وژن کے تحت پاکستان اور ازبکستان کے درمیان سیاسی، معاشی، توانائی اور ثقافتی اشتراک کار کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان قریبی تجارتی، اقتصادی اور توانائی تعلقات بہت اہمیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے یہ بات ازبکستان کے نائب وزیراعظم علیور غنیوف سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے پیر کو وفد کے ہمراہ وزیراعظم آفس میں ان سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے پاکستان اور ازبکستان کے درمیان تاریخی اور ثقافتی رشتوں کو اجاگر کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان قریبی تجارتی، اقتصادی اور توانائی روابط کی اہمیت پر زور دیا۔ وزیراعظم نے ازبک صدر سخاوت مرزوف کے ساتھ اپریل 2019ء میں بیجنگ میں بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے موقع پر ہونے والی ملاقات کا ذکر کیا جس میں دوطرفہ تعلقات اور روابط پر توجہ مرکوز کی گئی۔

(جاری ہے)

ازبک نائب وزیراعظم نے ازبک صدر کی طرف سے نیک تمنائیں پہنچائیں اور ٹرانسپورٹ ریلوے کوریڈور۔ ازبک۔ مزار۔ شریف۔ کابل۔ پشاور کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے بریفنگ کوسراہتے ہوئے اتفاق کیا کہ ریل رابطوں سے نہ صرف پاکستان، افغانستان اور وسطی ایشیائی ریاستوں کو فائدہ ہو گا بلکہ خطے کے چین، دولت مشترکہ ریاستوں اور یورپ کے ساتھ مواصلاتی رابطوں کو بھی فروغ ملے گا۔ وزیراعظم نے وسطی ایشیاء میں گہرے روابط کے لئے پاکستان کے وژن کے تحت پاکستان اور ازبکستان کے درمیان سیاسی، معاشی، توانائی اور ثقافتی اشتراک کار کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں