قرضہ جات کے حوالے سے مجوزہ تحقیقاتی کمیشن جواب دہی کے لئے کرپشن کے کیس میں کسی کوبھی طلب کرسکے گی

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی نجی ٹی وی سے گفتگو

ہفتہ 15 جون 2019 23:42

قرضہ جات کے حوالے سے مجوزہ تحقیقاتی کمیشن جواب دہی کے لئے کرپشن کے کیس میں کسی کوبھی طلب کرسکے گی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2019ء) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ قرضہ جات کے حوالے سے مجوزہ تحقیقاتی کمیشن جواب دہی کے لئے کرپشن کے کیس میں کسی کوبھی طلب کرسکے گی ۔ہفتہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی نے کہا کہ اگر کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف سے بھی کسی کو طلب کیا تو وہ کمیشن کے سامنے پیش ہوگا۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو اور مریم صفدر کے ملاقات کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ان دونوں کے باپ کرپشن کی وجہ سے جیل میں ہیں اور ان دونوں نوجوان لیڈرز کے لئے میری نیک خواہشات ہے۔انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری اور نواز شریف کے خاندان اپنی مرضی کا فیصلہ حاصل کرنے کے لئے اداروں پر دباو ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آدھے لٹیرے اور کرپٹ عناصر جیل میں ہیں اور باقی لوٹی ہوئی دولت کو بچانے کے لئے ملک سے فرار ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں