وزیراعظم نے فواد چوہدری کی جانب سے صحافی سمیع ابراہیم کو تھپڑ مارنے کے واقعے کا سخت نوٹس لے لیا

فوادد چوہدری نے ایک شادی کی تقریب میں صحافی سمیع ابراہیم کو تھپڑ ماردیا تھا، وزیراعظم نے واقعے کا سخت نوٹس لے لیا ہے، سینئیر صحافی شاہد مسعود

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 16 جون 2019 00:34

وزیراعظم نے فواد چوہدری کی جانب سے صحافی سمیع ابراہیم کو تھپڑ مارنے کے واقعے کا سخت نوٹس لے لیا
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15جون2019) وزیراعظم نے فواد چوہدری کی جانب سے صحافی سمیع ابراہیم کو تھپڑ مارنے کے واقعے کا سخت نوٹس لے لیا ہے۔ سینئیر صحافی شاہد مسعود نے اپنے ٹویٹر پیغام میں بتایا ہے کہ فواد چوہدری نے ایک شادی کی تقریب میں صحافی سمیع ابراہیم کو تھپڑ ماردیا تھا، وزیراعظم نے اس واقعے کا سخت نوٹس لے لیا ہے۔ 
یاد رہے کہ گزشتہ رات ایک تقریب میں وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سینئیر صحافی سمیع ابراہیم کو تھپڑ مار دیا تھا، اس حوالے سے سمیع ابراہیم نے صحافیوں کے ساتھ احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ وہ گزشتہ شب ایک شادی کی تقریب میں شریک تھے جہاں ان کے ساتھ دوسرے صحافی راؤف کلاسرا، ارشد شریف اور فرخ حبیب وغیرہ بھی موجود تھے جبکہ ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن اس موقع پر موجود تھے جب تقریب کے اختتام پر انہیں اپنے پیچھے سے گالیوں کی آوازیں سنائی دیں۔

(جاری ہے)

سمیع ابراہیم نے بتایا کہ جب انہوں نے مڑ کر دیکھا تو فواد چوہدری ان کی جانب آرہے تھے اور انہیں غلیظ گالیاں دے رہے تھے، صحافی نے کہا کہ فواد چوہدری اپنے ساتھیوں یا محافظوں کے حصار میں تھے اور انہوں نے پہلے سے ہی ہاتھ کا مکا بنا رکھا تھا اور قریب آتے ہیں انہوں نے سمیع ابراہیم کو مکا مار دیا جس سے وہ لڑکھڑا گئے اور وہاں موجود ایک صحافی نے انہیں سہارا دے کر گرنے سے بچایا۔

سمیع ابراہیم نے بتایا کہ فواد چوہدری نے انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں اور کہا کہ میں تمہیں فکس کر دوں گا۔ اس حوالے سے مطابق وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اس واقعہ کو 2 اداروں میں تصادم سمجھنے کی بجائے 2 اشخاص کے درمیان تنازع تصور کرنا چاہئیے البتہ وزیراعظم نے فواد چوہدری کی جانب سے صحافی سمیع ابراہیم کو تھپڑ مارنے کے واقعے کا سخت نوٹس لے لیا ہے

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں