ج*جذبے اور لگن سے آپ انشاللہ سرخرو ہونگے، فردوس عاشق کا ٹیم کو پیغام

اتوار 16 جون 2019 19:16

ن اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جون2019ء) معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے قومی ٹیم کے نام پیغام میں کہا ہے کہ پوری قوم کرکٹ ٹیم کی کامیابی کے لئے دعا گو ہے، جذبے اور لگن سے آپ انشاللہ سرخرو ہونگے۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نئ قومی ٹیم کیلئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم اپنی ٹیم کی بھارت کے خلاف ورلڈ کپ میچ میں فتح کیلئے دعا گو ہے۔ انھوں نے ٹیم کی کامیابی کیلئے حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی محنت قومی پرچم کو سربلند کرے گی۔ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کاٹویٹ میں کہنا تھا کہ جذبے، پیشہ وارانہ لگن اور ٹیم ورک سے آپ انشاللہ سرخرو ہوں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں