بجٹ کی منظوری آئینی تقاضہ ہے ، اپوزیشن اس پر سیاست کر کے آئین کا راستہ روک رہی ہے، فردوس عاشق اعوان

ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کرنے والے کیا عوام کو مزید تباہ حال کرنا چاہتے ہیں ، معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات

پیر 17 جون 2019 13:14

بجٹ کی منظوری آئینی تقاضہ ہے ، اپوزیشن اس پر سیاست کر کے آئین کا راستہ روک رہی ہے، فردوس عاشق اعوان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2019ء) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ بجٹ کی منظوری آئینی تقاضہ اور ملکی ضرورت ہے ، اپوزیشن اس پر سیاست کر کے آئین کا راستہ روک رہی ہے ۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ بجٹ پاکستان اور اس کے عوام کیلئے ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ بجٹ کی منظوری آئینی تقاضہ اور ملکی ضرورت ہے۔

انہوںنے کہاکہ اپوزیشن اس پر سیاست کر کے آئین کا راستہ روک رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ ملکی گورننس اور اداروں کی ورکنگ بجٹ کی منظوری سے جڑی ہوئی ہے۔انہوںنے کہاکہ پارلیمان کا چلنا اور اپوزیشن کی تنخواہیں بھی بجٹ کی منظوری سے آتی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کرنے والے کیا عوام کو مزید تباہ حال کرنا چاہتے ہیں ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں