چیئر مین پی ٹی وی کے تقرری ، ہائی کورٹ کا سیکرٹری اطلاعات، سیکرٹری کابینہ ڈویژن، چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹر پی ٹی وی کو نوٹس ، جواب طلب

پیر 17 جون 2019 13:19

چیئر مین پی ٹی وی کے تقرری ، ہائی کورٹ کا سیکرٹری اطلاعات، سیکرٹری کابینہ ڈویژن، چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹر پی ٹی وی کو نوٹس ، جواب طلب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2019ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئر مین پی ٹی وی کے خلاف درخواست پر سیکرٹری اطلاعات، سیکرٹری کابینہ ڈویژن، چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹر پی ٹی وی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ۔پیر کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی وی ارشد خان کی تعیناتی کے خلاف درخواست پر سماعت جسٹس محسن اختر کیانی نے کی۔

(جاری ہے)

وکیل درخواست گزار علی نواز کھرل ایڈووکیٹ نے کہاکہ ارشد خان کی تعیناتی عدالت کے 7 مئی کے حکم کی خلاف ورزی ہے۔ وکیل درخواست گزار علی نواز کھرل ایڈووکیٹ نے کہاکہ ارشدخان کی بطور چیئرمین پی ٹی وی تعیناتی کالعدم قرار دی جائے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکرٹری اطلاعات، سیکرٹری کابینہ ڈویژن، چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹر پی ٹی وی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے ۔ عدالت نے چیئرمین پی ٹی وی ارشد خان اور چیئرمین ایس ای سی پی کو بھی نوٹس جاری کیا اور جواب طلب کر لیا۔ بعد ازاں کیس کی سماعت دو ہفتوں کے لئے ملتوی کر دی گئی

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں