موجودہ حکومت کی انتھک کوششوں کی بدولت دنیا آج کے پاکستان کو انتہائی اہم ملک کی حیثیت سے دیکھ رہی ہے، انشاء ا للہ ہمارا ملک جلد ترقی اور خوشحالی سے ہمکنار ہو گا،

عوام پارلیمنٹیرینز کو اپنے حقوق اور امنگوں کے ترجمان کی حیثیت سے دیکھتے ہیں، اراکین جب عوام کی آواز بنتے ہیں تو عوام کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے وزیراعظم عمران خان کی پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے سینیٹرز سے گفتگو

پیر 17 جون 2019 23:30

موجودہ حکومت کی انتھک کوششوں کی بدولت دنیا آج کے پاکستان کو انتہائی اہم ملک کی حیثیت سے دیکھ رہی ہے، انشاء ا للہ ہمارا ملک جلد ترقی اور خوشحالی سے ہمکنار ہو گا،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2019ء) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی انتھک کوششوں کی بدولت دنیا آج کے پاکستان کو انتہائی اہم ملک کی حیثیت سے دیکھ رہی ہے جو سٹرٹیجک اور سرمایہ کاری کے مواقع سے بھرپور ہے، انشاء ا للہ ہمارا ملک جلد ترقی اور خوشحالی سے ہمکنار ہو گا۔ انہوں نے یہ بات پیر کو پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے سینیٹرز سے پارلیمنٹ ہاؤس میں اپنے چیمبر میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

ملاقات میں سینیٹر شبلی فراز، معاون خصوصی نعیم الحق اور سینیٹر فیصل جاوید بھی موجود تھے۔ ملاقات میں ایوان بالا میں پارلیمانی اور قانون سازی سے متعلق مختلف امور خصوصاً بجٹ تجاویز سے متعلق امور پر گفتگو ہوئی۔ وزیراعظم نے ایوان بالا کے امور میں اراکین کے کردار کے حوالے سے اپنے وژن سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے کہا کہ عوام پارلیمنٹیرینز کو اپنے حقوق اور امنگوں کے ترجمان کی حیثیت سے دیکھتے ہیں، اراکین جب عوام کی آواز بنتے ہیں تو عوام کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔

ملاقات کرنے والے اراکین سینیٹ میں سینیٹر شہزاد وسیم، سینیٹر اعظم خان سواتی، سینیٹر فدا محمد، سینیٹر لیاقت خان ترکئی، سینیٹر محسن عزیز، سینیٹر ثمینہ سعید، سینیٹر سیمی ایزدی، سینیٹر ڈاکٹر مہر تاج روغانی، سینیٹر محمد ایوب آفریدی، سینیٹر ولید اقبال، سینیٹر نعمان وزیر خٹک، سینیٹر بریگیڈیئر (ر) جان کینیتھ ولیمز، سینیٹر ہدایت اللہ خان، سینیٹر مزرا محمد آفریدی، سینیٹر سجاد حسین طوری اور سینیٹر اورنگزیب خان شامل تھے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں