وزیر خارجہ کا امریکی ہم منصب مائیک پومپیو سے ٹیلی فونک رابطہ

; دو طرفہ تعلقات اور خطے میں امن و امان کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال، نیشنل ایکشن پلان کے تحت اقدامات سے مائیک پومپیو کو آگاہ کیا گیا خطے میں امن و استحکام کے فروغ کیلئے پاک امریکہ تعلقات اہمیت کے حامل ہیں،شاہ محمود قریشی

پیر 17 جون 2019 23:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جون2019ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ خطے میں امن و استحکام کے فروغ کیلئے پاک امریکہ تعلقات اہمیت کے حامل ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی کا امریکی ہم منصب مائیک پومپیو سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں دو طرفہ تعلقات اور خطے میں امن و امان کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، شاہ محمود قریشی نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت اقدامات سے مائیک پومپیو کو آگاہ کیا اور کہا کہ خطے میں امن و استحکام کے فروغ کیلئے پاک امریکہ تعلقات اہمیت کے حامل ہیں، دونوں رہنماؤں کے درمیان ایف اے ٹی ایف کی طرف سے مجوزہ اقدامات پر عملدرآمد سے متعلق بھی بات چیت ہوئی، شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ حکومت منی لانڈرنگ اور دہشتگردوں کی مالی معاونت کی روک تھام کیلئے کام کر رہی ہے ہم نے مالیاتی اداروں، انشورنس کمپنیوں اور اسٹاک ایکسچینج کے داخلی کنٹرول کو بہتر بنایا ہے، انہوں نے کہا کہ پرامن افغانستان پورے خطے کے امن و استحکام اور تعمیر و ترقی کیلئے ضرور ہے پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہم آہنگی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور دونوں ممالک کے کثیر الجہتی روابطہ فروغ پا رہے ہیں۔

۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں