وزیراعظم عمران خان سے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری مالیات سردار اظہر طارق کی ملاقات

منگل 18 جون 2019 00:04

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2019ء) وزیراعظم عمران خان سے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری مالیات سردار اظہر طارق نے ملاقات کی۔ ملاقات میں جماعت کے مالی معاملات اور ملکی معاشی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

(جاری ہے)

پیر کو پی ٹی آئی کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر سردار اظہر طارق نے کہا کہ تحریک انصاف کو ورثہ میں ملنے والا معاشی بحران سنگیں نوعیت کا تھا، ملکی معیشت کو سیاست سے الگ رکھنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر حزب اختلاف کے پاس کوئی ٹھوس اور جامع حل ہے تو ایوان میں بے مقصد اور لایعنی شوروغل کے بجائے وہ پیش کریں، ہر کوئی جانتا ہے کہ گذشتہ 10 سال میں کتنا قرضہ لیا گیا اور اس کے عوض کیا گروی رکھوایا گیا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر اس ملک سے محبت ہے تو اس ملک اور لوگوں پر رحم کریں اور پیسہ ملک میں واپس لائیں۔ کرپشن کے مکمل خاتمہ سے ہی ملک کی بہتری ممکن ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں