وزیراعظم عمران خان کی نئے ڈی جی آئی ایس آئی سے ملاقات

وزیراعظم عمران خان نے لیفٹنٹ جنرل فیض حمید کو انٹر سروسز انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر جنرل کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ منگل 18 جون 2019 20:25

وزیراعظم عمران خان کی نئے ڈی جی آئی ایس آئی سے ملاقات
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18جون2019) نئے ڈی جی آئی ایس آئی نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے لیفٹنٹ جنرل فیض حمید کو انٹر سروسز انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر جنرل کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔ وزیراعظم نے نئے ڈی جی آئی ایس آئی سے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ واضح رہے کہ پاک فوج میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبالے کر دیے گئے ہیں، لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کردیا گیا ہے، لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو کور کمانڈر گوجرانوالہ اورلیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو جی ایچ کیو میں ایڈجوٹیننٹ جنرل تعینات کردیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج میں لیفٹیننٹ جنرلز کے تبادلے اورتقرریاں کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کور کمانڈر گوجرانوالہ تعینات کردیا گیا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل عامر عباسی کوارٹر ماسٹر جنرل اور لیفٹیننٹ جنرل معظم اعجاز جی ایچ کیو میں انجینئر ان چیف تعینات کردیے گئے ہیں۔ اسی طرح لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا جی ایچ کیو میں ایڈجوٹیننٹ جنرل اور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید ڈی جی آئی ایس آئیتعینات کردیا گیا ہے۔

لیفٹنٹ جنرل فیض حمید نے ڈی جی آئی ایس آئی کا چارج سنبھالنے کے بعد وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے اس ملاقات میں وزیراعظم نے لیفٹنٹ جنرل فیض حمید کو انٹر سروسز انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر جنرل کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے اس کے علاوہ وزیراعظم نے نئے ڈی جی آئی ایس آئی سے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ دوسری جانب چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ فوج دیگر اداروں سے ملکر قومی ردعمل کیلئے تیار ہے، چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مئوثر حکمت عملی کا تقاضا ہے، پاک فوج ملکی سلامتی اوروطن کے دفاع کیلئے مکمل تیار ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں