اپوزیشن ہماری بات سنے ہم اپوزیشن کی بات سنیں گے، ایوان کو اکھاڑا بنایا جائیگا تو پھر یہ سلسلہ نہیں چلے گا،فواد چودھری

عمران خان کا نواز شریف یا آصف زرداری کے ساتھ کوئی ذاتی عناد نہیں ، اپوزیشن کو مقدمات میں ریلیف ملے تو ہماری اپوزیشن کے ساتھ کوئی لڑائی نہ ہو، انٹرویو

منگل 18 جون 2019 23:45

اپوزیشن ہماری بات سنے ہم اپوزیشن کی بات سنیں گے، ایوان کو اکھاڑا بنایا جائیگا تو پھر یہ سلسلہ نہیں چلے گا،فواد چودھری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جون2019ء) وفاقی وزیرفواد چودھری نے کہا ہے کہ اگر اپوزیشن ہماری بات سنے اور ہم اپوزیشن کی بات سنیں گے لیکن اگر ایوان کو اکھاڑا بنایا جائیگا تو پھر یہ سلسلہ نہیں چلے گا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ جب موجود ہ اسمبلی شروع ہوئی تو عمران خان کی تقریر کے دوران کیا گیا اپوزیشن نے ہمیشہ وزیر اعظم اور حکومتی ارکان کی تقاریر میں مداخلت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہماری اپوزیشن ارکان کے ساتھ بات چیت جاری ہے ، ہم نے ان سے کہا کہ ایوان چل سکتاہے اگر اپوزیشن ہماری بات سنے اور ہم اپوزیشن کی بات سنیں گے لیکن اگر ایوان کو اکھاڑا بنایا جائیگا تو پھر یہ سلسلہ نہیں چلے گا۔فواد چودھری نے کہا کہ وزیر اعظم کا کرپشن کے اوپر ایک مضبوط موقف ہے ، وہ چاہتے ہیں کہ جن پر بھی کرپشن کے کیسز ہیں ، ان کو منطقی انجام تک پہنچنا چاہئے ، اس کے علاوہ عمران خان کا نواز شریف یا آصف زرداری کے ساتھ کوئی ذاتی عناد نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اپوزیشن کو مقدمات میں ریلیف ملے تو ہماری اپوزیشن کے ساتھ کوئی لڑائی نہ ہو۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں