ان تمام سیاسی پارٹیوں کے شکرگزار ہیں جنہوں نے آصف علی زرداری کے پروڈکشن آرڈر مطالبے کی حمایت کی ہے،بلاول بھٹو زرداری

منگل 18 جون 2019 23:55

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2019ء) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ایم کیو ایم کی طرف سے فلور آف دی ہائوس پر سابق صدر آصف علی زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کے مطالبے پر ایم کیو ایم پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کے ترجمان سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹ میں موجود ان تمام سیاسی پارٹیوں کی شکرگزار ہے جس نے آصف علی زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کے مطالبے کی حمایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمان کی مضبوطی کے لئے تمام جماعتوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کو بااختیار بنایا، اب ضرورت اس بات کی ہے کہ پارلیمنٹ کے اختیارات کا تحفظ کیا جائے۔ سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ منتخب اراکین قومی اسمبلی کی اجلاس میں شرکت کو یقینی بنایا جائے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں