چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی ملاقات

منگل 18 جون 2019 23:55

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2019ء) چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے اپوزیشن چیمبر میں ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی کے راجہ پرویزاشرف، سید خورشید شاہ، نوید قمر، شیری رحمان اور مصطفی نواز کھوکھر ملاقات میں شریک ہوئی جبکہ (ن) لیگ کی طرف سے رانا تنویر، مرتضی عباسی، مریم اورنگزیب، شہزہ فاطمہ، احسن اقبال اور میاں جاوید لطیف ملاقات میں موجود تھے۔ ملاقات میں بجٹ ، آصف علی زرداری سمیت دیگر اراکین اسمبلی کے پروڈکشن آرڈرز اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں