”پی ایم حاضر ہے“ وزیراعظم نے سیٹیزن پورٹل پر 6لاکھ 80ہزار شکایات کا ازالہ کیے جانے پر نیا ٹویٹر ٹرینڈ متعارف کروا دیا

وزیراعظم عمران خان نے سیٹیزن پورٹل پر10لاکھ شہریوں کے رجسٹر ہونے پراسے کامیاب منصوبہ قرار دے دیا

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ 19 جون 2019 00:04

”پی ایم حاضر ہے“ وزیراعظم نے سیٹیزن پورٹل پر 6لاکھ 80ہزار شکایات کا ازالہ کیے جانے پر نیا ٹویٹر ٹرینڈ متعارف کروا دیا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18جون2019) وزیراعظم عمران خان نے سیٹیزن پورٹل پر 1ملین شہریوں کے رجسٹر ہونے پراسے کامیاب منصوبہ قرار دے دیاہے۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں بتایا ہے کہ سیٹیزن پورٹل بنائے جانے کے 8ماہ مکمل ہونے کے ساتھ ہی اس پورٹل پر رجسٹرڈ شہریوں کی تعداد 10لاکھ ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کا سیٹیزن پورٹل پر رجسٹر ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ انہیں اس سسٹم اور اس کی افادیت پر یقین ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اس پورٹل کے بنائے جانے کے بعد اب لوگوں کو افسروں کے دفاتر میں جانا نہیں پڑتا اور ان کے مسائل حل ہو جاتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے اس حوالے سے ”پی ایم حاضر ہے“ کا نیا نعرہ متاعرف کرا دیا ہے جو کہ ٹویٹر پر ٹرینڈ بنتا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

 
 ایک دوسری ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے بتایا کہ ابھی تک سیٹیزن پورٹل پر 8لاکھ شکایات موصول ہوئی ہیں جن میں سے 6لاکھ 80ہزار شکایات کا ازالہ کیا جا چکا ہے۔

وزیراعظم نے کہا ہے کہ یہی چیز ہے جس سے شہریوں کو اختیار اور طاقت دی جا رہی ہے، یہی نیا پاکستان ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے اس حوالے سے ”پی ایم حاضر ہے“ کا نیا ٹویٹر ٹرینڈ بھی متعارف کروا دیا ہے۔ 
 
وزیراعظم عمران خان کی ان دو ٹویٹس میں ”پی ایم حاضرہے“ کے ہیش ٹیگ کے بعد یہ ٹویٹر ٹرینڈ بنتا جا رہا ہے اور صارفین اسے بہت زیادہ سراہ رہے ہیں۔ وا ضح رہے کہ اس سے پہلے بھی ایسے ہیش ٹیگز اور ٹویٹر ٹرینڈز بہت زیادہ چلتے رہے ہیں، پہلے سابق وزیراعلیُ پنجاب نت ’خادمِ اعلیٰ‘ ہونے کا نعرہ لگایا تھا جبکہ بھارت میں ہونے والے حالیہ انتخابات میں نریندر مودی نے ’چوکیدار نریندر مودی‘ کا ہیش ٹیگ چلایا تھا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں