اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کی کوئی تجویز زیرغور نہیں ہے‘ میاں جاوید لطیف

بدھ 19 جون 2019 13:11

اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کی کوئی تجویز زیرغور نہیں ہے‘ میاں جاوید لطیف
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2019ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے چیئرمین میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کے حوالے سے کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے‘ اپوزیشن جماعتوں کا اکٹھا ہونا نئی بات نہیں‘ اپوزیشن جماعتیں ماضی میں بھی ڈکٹیٹر کے خلاف اکٹھی ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں جاوید لطیف نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی کے حوالے سے افواہیں بے بنیاد ہیں، اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے ایسی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا اتحاد نئی بات نہیں، ماضی میں بھی اپوزیشن ڈکٹیٹر کے سامنے اکٹھی ہوئی ہے۔ موجودہ حالات میں اپوزیشن کا اکٹھا ہونا اپنے کارکنوں کو ایکٹو کرنا نئی بات نہیں ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں