اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس ،

عدالت نے مقدمے کا تصدیق شدہ ریکارڈ طلب کر لیا

بدھ 19 جون 2019 13:15

اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس ،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2019ء) احتساب عدالت نے سابق وزیر اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں مقدمے کا تصدیق شدہ ریکارڈ طلب کر تے ہوئے ملزمان کو کال اپ نوٹسز کا اصل تصدیق شدہ ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔

(جاری ہے)

بد ھ کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سماعت کی ۔ دور ان سماعت تفتیشی افسر نادر عباس کا بیان مکمل ریکارڈ نہ ہوسکا،آئندہ سماعت پر بھی تفتیشی افسر کا بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔ بعد ازاں کیس کی مزید سماعت 26 جون تک ملتوی کر دی گئی ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں