عمران خان نے کراچی پیکج کا کہا، پیکج کے فنڈز دینے کا طریقہ ہی غیرقانونی ہے، بلاول بھٹو زر داری

بدھ 19 جون 2019 13:39

عمران خان نے کراچی پیکج کا کہا، پیکج کے فنڈز دینے کا طریقہ ہی غیرقانونی ہے، بلاول بھٹو زر داری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری نے کہا ہے کہ عمران خان نے کراچی پیکج کا کہا، پیکج کے فنڈز دینے کا طریقہ ہی غیرقانونی ہے۔ بدھ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ میرے لئے خوشی کی بات ہے کہ میرے صوبے سے کسی کو وزارت ملی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ امید کرتا ہوں کہ عمران خان نے کراچی سمیت پورے ملک سے جو وعدے کئے، وہ پورا کریں گے، عمران خان نے کراچی سے جو وعدے کئے، بدقسمتی سے ایک بھی پورا نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ کراچی کے لیے عمران خان نے ڈی سیلینیشن پلانٹ دینے کا وعدہ کیا، سندھ حکومت مدد کو تیار ہے مگر عمران خان پیچھے ہٹ گئے۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ کراچی کے لئے عمران خان نے کے فور منصوبے کی پوری فنڈنگ دینے کو کہا مگر وہ بھی نہیں ہوا۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان نے کراچی پیکج کا کہا، اس پیکج کے فنڈز کافی نہیں، فنڈز دینے کا طریقہ ہی غیرقانونی ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پورے ملک کی طرح کراچی کے ساتھ بھی دھوکا ہورہا ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ ایم کیوایم کے دوستوں کے لئے خوش ہوں کہ ان کے پاس اضافی وزارت آگئی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں