بینکوں نے 50 لاکھ روپے رکھنے والے اکاﺅنٹس کی تفصیلات ایف بی آر کو فراہم کردیں

حکومت آئی ایم ایف پروگرام کی وجہ سے پابند ہے ‘ایمنسٹی اسکیم کی مدت کو 30 جون سے آگے نہیں بڑھایا جائے گا . چیئرمین ایف بی آر

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 19 جون 2019 13:52

بینکوں نے 50 لاکھ روپے رکھنے والے اکاﺅنٹس کی تفصیلات ایف بی آر کو فراہم کردیں
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 جون۔2019ء) پاکستان میں کام کرنے والے بینکوں نے 50 لاکھ روپے یا اس سے زائد رکھنے والے اکاﺅنٹس کی تفصیلات فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو فراہم کردیں، جس کا مقصد زیادہ سے زیادہ ٹیکس چوروں کو پکڑنا ہے. رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ریونیو کو بتایا کہ اپنے اثاثے ظاہر کرنے کے لیے دی جانے والی ایمنسٹی اسکیم کی مدت کو 30 جون سے آگے نہیں بڑھایا جائے گا کیونکہ حکومت آئی ایم ایف پروگرام کی وجہ سے پابند ہے.

(جاری ہے)

انہوں نے اراکین اسمبلی کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں بتایا کہ ایمنسٹی اسکیم میں مدت بڑھانا ممکن نہیں ہے‘ساتھ ساتھ انہوں نے کمیٹی کو ایمنسٹی اسکیم کی مدد سے موصول ہونے والی رقم کی تفصیلات بتانے سے بھی منع کردیا تاہم یہ بتایا کہ زیادہ تر افراد نے گزشتہ ہفتے کے دوران اپنے اثاثے ظاہر کیے. اس موقع پر چیئرمین قائمہ کمیٹی اسد عمر نے کہا کہ آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ پاکستان کے بیل آﺅٹ پیکیج پر 3 جولائی سے غور کرے گا تاہم اس حوالے سے ایف بی آر یہ واضح کرنے کی کوشش کر رہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کے دوران ایمنسٹی اسکیم جاری نہ ہو‘انہوں نے بھی کمیٹی کو ایمنسٹی اسکیم کے تحت موصول ہونے والی رقوم کے اہداف کے بارے میں نہیں بتایا اور کہا اس حوالے سے اہداف مقرر نہیں کیے گئے تھے.

سابق وزیرخزانہ نے کہا کہ یہ اسکیم بےنامی قانون 2017 سے منطقی انداز میں منتقلی کے طور پر متعارف کروایا گیا جو فروری 2019 میں فعال ہوئی اور نے نامی جائیداد، بینک اکاﺅنٹس کی ضبطگی ہوئی. ادھر شبر زیدی کا کہنا ہے کہ بینکوں کی جانب سے ود ہولڈنگ ٹیکس کی تفصیلات فراہم کرنے سے متعلق مزاحت پر ایف بی آر کے ہاتھ پاﺅں بندھے ہوئے تھے اور ادارہ کسی مالیاتی سیکٹر میں کسی طرح کی غیری یقینی کی صورتحال نہیں چاہتا تھا، تاہم اب ادارہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مدد سے معاملہ حل کرلیا ہے.

انہوں نے بتایا کہ اب تمام بینک ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق تفصیلات فراہم کر رہے ہیں جس میں کمپنیوں کی تفصیلات بھی شامل ہیں، تاہم بغیر کسی افرا تفری کے کامیاب ہوگئے. شبر زیدی نے کمیٹی کو ایف بی آر کی مزید پیشرفت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے ای سہولت سینٹرز کا افتتاح کیا ہے جبکہ ایف بی آر تمام ٹیکس دہندہ گان کی تفصیلات بھی شائع کرے گا تاکہ یہ افراد اپنی معلومات وہاں بھی دیکھ سکیں گے‘انہوں نے مزید بتایا کہ ایف بی آر ان افراد کی تفصیلات بھی جمع کر رہا ہے جن کے پاس کم سے کم ایک کینال کی اراضی موجود ہے.

ایک ایف بی آر حکام نے اجلاس کے دوران کمیٹی اراکین کو آگاہ کیا کہ ملک کے 4 بڑے بینکوں نے 50 لاکھ روپے یا اس سے زائد رکھنے والے اکاﺅنٹس کی تفصیلاات فراہم کر دی ہیں جبکہ مزید بینک آئندہ ایک روز میں یہ معلومات فراہم کر دیں گے.

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں