حکومتی اور اپوزیشن جماعتوں کے درمیان بات چیت ہوئی ہے، توقع ہے ایوان کا ماحول سازگار ہوگا، امیر حیدر خان ہوتی

بدھ 19 جون 2019 14:19

حکومتی اور اپوزیشن جماعتوں کے درمیان بات چیت ہوئی ہے، توقع ہے ایوان کا ماحول سازگار ہوگا، امیر حیدر خان ہوتی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2019ء) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ حکومت پارلیمنٹ کی روایات کو دیکھے‘ اپوزیشن کا کام تنقید اور احتجاج کرنا ہے‘ حکومت تنقید برداشت کرے اور ایوان کا ماحول سازگار بنائے۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر حیدر ہوتی نے کہا کہ حکومت کا کام ایوان کا ماحول سازگار بنانا ہے‘ ماضی کی اسمبلیوں میں حکومت نے کبھی احتجاج نہیں کیا۔

حکومت بجٹ کا پراسیس کرکے آگے بڑھائے اس میں رکاوٹ نہ ڈالے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومتی اور اپوزیشن جماعتوں کے درمیان ایوان کا ماحول سازگار بنائے اور بجٹ بحث پر آغاز کرنے کے حوالے سے بات چیت ہوئی ہے۔ توقع ہے کہ ماحول سازگار ہوگا۔ ہم نے پہلے ہی بجٹ پر بحث کے حوالے سے تین دن ضائع کردیئے ہیں۔ کبھی پارلیمانی تاریخ میں اس طرح حکومت نے بجٹ کے دوران احتجاج نہیں کیا۔ امیر حیدر ہوتی نے کہا کہ حکومت بجٹ پر بحث کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے اور بجٹ پر بحث کا آغاز کرے۔ پہلے مرحلے میں بجٹ پر بحث کی جاتی ہے اور ارکاین کی جانب سے تجاویز دی جاتی ہیں اس کے بعد دوسرا مرحلہ بجٹ کی منظوری کا ہے۔ توقع ہے حکومت بجٹ بحث پر سنجیدگی کا مظاہرہ کرے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں