سی پیک منصوبوں کے حوالے سے قومی ترقیاتی کونسل میں آرمی چیف کی شمولیت اچھا فیصلہ ہے، میاں ریاض حسین پیرزادہ

بدھ 19 جون 2019 14:29

سی پیک منصوبوں کے حوالے سے قومی ترقیاتی کونسل میں آرمی چیف کی شمولیت اچھا فیصلہ ہے، میاں ریاض حسین پیرزادہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2019ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے سی پیک منصوبوں کے حوالے سے قومی ترقیاتی کونسل بنائی ہے‘ سی پیک منصوبوں کو تحفظ دینا مسلح افواج کی ذمہ داری ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ریاض پیرزادہ نے کہا کہ ممکن ہے سی پیک منصوبوں کے حوالے سے وزیراعظم نے قومی ترقیاتی کونسل بنائی ہے۔ جس میں آرمی چیف شامل ہیں۔ اچھا فیصلہ ہے دراصل سی پیک منصوبوں کی تکمیل مقررہ وقت پر کرنے کے لئے اس طرح کی کونسل بنائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف دینے کے حوالے سے اپنا کردار ادا کرے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں