وزارت منصوبہ بندی ، ترقی و اصلاحات سے پی ایس ڈی پی کے تحت صحت کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 3 ارب 18 کروڑ 33 لاکھ روپے کے فنڈز جاری

بدھ 19 جون 2019 14:29

وزارت منصوبہ بندی ، ترقی و اصلاحات سے پی ایس ڈی پی کے تحت صحت کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 3 ارب 18 کروڑ 33 لاکھ روپے کے فنڈز جاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2019ء)وزارت منصوبہ بندی ، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگراموں میں صحت کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 3 ارب 18 کروڑ 33 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیے ہیں۔ حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کیلئی12 ارب 78 کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری اعداد و شمارکے مطابق حکومت نے ایم این سی ایچ پروگرام گلگت بلتستان کیلئے 6 کروڑ 19 لاکھ، آزاد کشمیر میں ایم این سی ایچ پروگرام کیلئے 32 کروڑ 40 لاکھ ، این آئی ایچ اسلام آباد کیلئے 28 کروڑ 34 لاکھ، پمز میں سنٹرفار نیورو سائنسزکے قیام کیلئے 6 کروڑ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز جاری کردیے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں