حکومت کی گھریلو صارفین کے بجلی کے بلوں کی اقساط پر پابندی

حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ گھریلو صارفین کو بجلی کا بل اقساط میں جمع کروانے کی اجازت نہیں دی جائے گی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ 19 جون 2019 23:07

حکومت کی گھریلو صارفین کے بجلی کے بلوں کی اقساط پر پابندی
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19جون2019) حکومت نے گھریلو صارفین کے بجلی کے بلوں کی اقساط پر پابندی لگا دی ہے۔ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ گھریلو صارفین کو بجلی کا بل اقساط کی سورت میں جمع کروانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اس سے پہلے گھریلو صارفین کو سہولت فراہم کی گئی تھی کہ اگر کسی صارف کا بجلی کا بل بہت زیادہ آ جائے اور وہ اس مہینے بل ادا نہ کر سکتا ہو تو اس کے بجلی کے بل کی رقم کی اقساط بنا دی جاتی تھیں جو ہر ماہ کے بجلی کے بل میں جمع کر دی جاتی تھیں اور صارف وہ بل ادا کر دیتا تھا تاہم اب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ گھریلو صارفین کو بجلی کا بل اقساط میں جمع کروانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

حکومت کے اس فیصلے پر شہریوں نے غصے کا اظہار کیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے 72سالوں میں ایسا نہیں ہوا کہ کوئی شخص بجلی کا بل اقساط میں ادا نہ کر سکے لیکن اب موجودہ حکومت نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے اور زندگی مشکل سے مشکل تر ہوتی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب کراچی کی آدھی آبادی کی بجلی بند ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔کے الیکٹرک کا بجلی کی تقسیم کار کمپنی سے 22 سالہ معاہدہ ختم ہونے کے بعد شہر قائد کی نصف آبادی کو بجلی کی فراہمی بند ہوجائے گی۔

ذرائع کے مطابق کراچی والوں کے لیے بری خبر ہے کہ کل بروز جمعرات سے کراچی شہر کی آدھی آبادی کی بجلی معطل ہونے کاخدشہ ہے کیونکہ آج یعنی 19 جون 2019 کو کے الیکٹرک کا بجلی کی تقسیم کارکمپنی سے22سالہ معاہدہ ختم ہوجائیگا ۔ تفصیلات کے مطابق معاہدہ ختم ہونے کے بعد شہر میں 123میگاواٹ بجلی کی پیداوار معطل ہوجائے گی جس کے باعث شہر کی نصف آبادی کومشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

نیشنل گرڈسے کے الیکٹرک کو 6سو میگاواٹ سے زائدبجلی فراہم کی جاتی ہے۔ کے الیکٹرک نے تاحال فرنس آئل سے بجلی کی پیداوار شروع نہیں کی۔ اب کے الیکٹرک کامقامی کمپنی سے 22 سال قبل ہونے والا معاہدہ آج ختم ہونے جارہاہے۔ اس حوالے سے نیپرا نے پاور ڈویژن کو خط ارسال کر دیا ہے اور تمام صورتحال سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ نیپرا کی جانب سے بھیجے جانے والے خط میں کہا گیا ہے کہ سنگین صورتحال کے باعث کے الیکٹرک کو نیشنل گرڈ سے فوری اضافی بجلی فراہم کی جائے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں