پی آئی اے کی جانب سے کرایوں میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا گیا، ترجمان پی آئی اے

جمعرات 20 جون 2019 16:05

پی آئی اے کی جانب سے کرایوں میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا گیا، ترجمان پی آئی اے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2019ء) پی آئی اے ترجمان نے بعض میڈیا پر کرا یوں میں اضافہ کی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی آئی اے کی جانب سے کرایوں میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پی آئی اے ترجمان کے مطابق پی آئی اے ریونیو مینجمنٹ سسٹم کے تحت پہلے ٹکٹ بک کرانے والے مسافروں کو کرایوں میں رعایت حاصل ہوتی ہے۔ مزید برآں مختلف درجوں کیلئے کرائے مختلف ہوتے ہیں جو کہ اکانومی، ایگزیکٹو اور بزنس کلاسوں پر مشتمل ہے۔ ترجمان نے کہا کہ کرایوں میں اضافہ کی خبر بے بنیاد ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں