کوئی ملک دنیا میں اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتا جب تک حقوق اور فرائض برابر نہ ہوں ‘

جب تک آجر اور اجیر کے درمیان اتفاق نہیں ہو گا تو بڑے فیصلے نہیں ہو سکتے‘ پاکستان کو قائد کے خواب کی تعبیر دینا ہے‘ پاکستان کو ترقی یافتہ اور بہترین ملک بنانے کیلئے میڈیا کا تعاون درکار ہے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا تقریب سے خطاب

جمعرات 20 جون 2019 17:24

کوئی ملک دنیا میں اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتا جب تک حقوق اور فرائض برابر نہ ہوں ‘
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2019ء) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کوئی ملک دنیا میں اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتا جب تک حقوق اور فرائض برابر نہ ہوں ‘ جب تک آجر اور اجیر کے درمیان اتفاق نہیں ہو گا تو بڑے فیصلے نہیں ہو سکتے‘ پاکستان کو قائد کے خواب کی تعبیر دینا ہے‘ پاکستان کو ترقی یافتہ اور بہترین ملک بنانے کیلئے میڈیا کا تعاون درکار ہے۔

وہ جمعرات کو یہاں تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ میڈیا پر پبلک سروس میسج ایک ذمہ داری ہے۔ اب تک میڈیا پر پبلک سروس میسج کو اس طرح نشر نہیں کیا گیا جیسے کرنا چاہیے تھے۔ حکومت نے اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے پبلک سروس میسج چلائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار رائے ہر پاکستانی کا حق ہے۔

حکومت پیغام کو ہر شہری تک پہنچانے میں تعاون کر رہی ہے۔ کسی بھی معاشرے کی تعمیروترقی کو درست سمت میں اجاگر کرنا اہم ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مثبت تشخص کو اجاگر کرنا میڈیا کی اہم ذمہ داری ہے۔ اپنے گزشتہ دور میں وزارت اطلاعات میں انفارمیشن ڈائریکٹوریٹ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ شعبہ اطلاعات میں جدت لانا صدر ڈاکٹر عارف علوی کا وژن ہے۔ ماضی میں دنیا میں پاکستان کا منفی تاثر اجاگر کیا گیا۔ عالمی سطح پر میڈیا کی مدد سے پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کیا جا سکتا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں