سابق وزیر خزانہ پنجاب 1300 ارب روپے کا خسارہ چھوڑ کر گئی ہیں، حماد اظہر

جمعرات 20 جون 2019 17:34

سابق وزیر خزانہ پنجاب 1300 ارب روپے کا خسارہ چھوڑ کر گئی ہیں، حماد اظہر
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2019ء) وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے کہا ہے کہ سابق وزیر خزانہ پنجاب 1300 ارب روپے کا خسارہ چھوڑ کر گئی ہیں اور ہمیں معاشی سبق پڑھا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قومی اسمبلی میں عائشہ غوث کی تنقید کے جواب میں وزیر مملکت حماد اظہر نے کہا کہ ہمیں کفایت شعاری کا درس دینے والی محترمہ یہاں نمبر بنا رہی ہیں اور سیاست کر رہی ہیں یہ خود پنجاب کی وزیر خزانہ کے طور پر 1300 ارب کا خسارہ چھوڑ کر آئی ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں