تمام میٹرو منصوبے ترکی کی بلیک لسٹ کمپنی البراق کے ذریعے مکمل کئے گئے
‘ تمام موٹرویز‘ ہائی ویز ‘ ڈیموں کی تعمیر اور اہم شاہراہوں کے منصوبوں کے ٹھیکے زیڈ کے بی کو دیئے کیونکہ اس کمپنی میں حمزہ شہباز شریف کے شیئرز ہیں‘ سپیکر نے آصف علی زرداری اور سعد رفیق کے اپنی صوابدید کے تحت پروڈکشن آرڈر جاری کئے وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال
جمعرات 20 جون 2019 17:34
(جاری ہے)
انہوں نے کا کہ 98 ارب ڈالر کے قرضہ جات ہمیں ورثہ میں ملے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ دس سالوں کے قرضوں کی تحقیقات کے لئے جو کمیشن قائم کیا ہے انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
2013ء میں گردشی قرضہ 450 ارب تھا جبکہ 2018ء میں یہ 1280 ارب تک پہنچ گیا ہے۔ سٹیل ملز کا خسارہ 470 ارب تک پہنچ گیا ہے جبکہ اتفاق فونڈری نے تیزی سے ترقی کی اور اس سے جدہ میں بھی سٹیل ملز اور دیگر کاروباری ادارے وجود میں آئے۔ پی آئی اے کا خسارہ 416 ارب تک پہنچ گیا ہے۔ پی آئی اے کے ہوائی بیڑے میں صرف 33 جہاز ہیں۔ یہ ان کی کارکردگی کا حال تھا۔ ہم نے برسراقتدار آتے ہی گرائونڈ کئے گئے جہاز کی اپنے وسائل سے مرمت شروع کی جن میں سے ایک جہاز پرواز کر رہا ہے۔ غلام سرور خان نے کہا کہ نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کی زمین کی خریداریوں اور تعمیر میں اربوں روپے کی بدعنوانیاں سامنے آئی ہیں۔ شجاعت عظیم اور میاں منیر جیسے لوگوں نے پاکستان کو لوٹا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو دہشت گردی‘ امن و امان جیسے مسائل کا سامنا تھا۔ 70 ہزار فوجی سول اور سیکیورٹی اداروں کے افراد نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے اور دہشت گردی پر قابو پالیا گیا۔ تین مسائل اب بھی موجود ہیں جن میں ملکی معیشت‘ توانائی کا بحران اور پانی کی قلت شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 85 فیصد پٹرولیم مصنوعات ہم درآمد کرتے ہیں جبکہ ہماری برآمدات صرف 24 ارب ڈالر کی ہیں اور صرف پٹرولیم کی مد میں ہمارا امپورٹ بل 16 ارب ڈالر تک پہنچ جاتا ہے۔ پانی ڈیموں کی تعمیر بھارت کی آبی دہشتگردی اور کلبھوشن کے حوالے سے ہماری 570 تحاریک التواء کو سپیکر چیمبر میں ہی ختم کردیا گیا۔ 2008ء میں پیپلز پارٹی نے 7.2 ارب ڈالر آئی ایم ایف سے لئے۔ 2013ء میں 4.3 ارب مسلم لیگ (ن) نے آئی ایم ایف سے لئے۔ اندرونی اور بیرونی قرضوں کی مد میں حاصل ہونے والی رقوم میٹروز‘ موٹرویز‘ اورنج ٹرین‘ جاتی عمرا‘ رائے ونڈ روڈ پر خرچ ہوا۔ اس کی تحقیقات کا ہم حق رکھتے ہیں۔ تمام میٹرو منصوبے ترکی کی کمپنی البراق کے ذریعے مکمل کئے گئے۔ یہ کمپنی ترکی میں بلیک لسٹ ہے۔ ویسٹ مینجمنٹ کا ٹھیکہ بھی ترک کمپنی کے پاس ہے۔ تمام موٹرویز‘ ہائی ویز ‘ ڈیموں کی تعمیر اور اہم شاہراہوں کے منصوبوں کے ٹھیکے زیڈ کے بی کو دیئے کیونکہ اس کمپنی میں حمزہ شہباز شریف کے شیئرز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چار ارب کے آشیانہ اور پینے کے صاف پانی کے منصوبے کا ریفرنس ہمارے خلاف تو نہیں بنا۔ڈ جعلی ٹیلی گرافک ٹرانسفرز کے ذریعے رقوم منتقل ہوئیں۔ کمیشن لی گئی اور کرپشن کی گئی۔ آپ آصف علی زرداری اور سعد رفیق کے اپنی صوابدید کے تحت پروڈکشن آرڈر جاری کئے مگر مجرموں کا تو یہاں آنے کا کوئی جواز ہی نہیں بنتا۔ جن لوگوں کا کام ہی ملک کو لوٹنا ہے انہیں تو شرم سے ہی یہاں نہیں آنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے جو کاغذات بطور وزیراعظم ایوان میں پیش کئے تھے ہم وہ کاغذات دیکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پورے خاندان اور اہل و عیال کے ساتھ ڈکٹیٹر سے این آر او کرکے گئے۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پناہ کے اشتراک سے پاک بحریہ شفاء ہسپتال کراچی میں پیدائشی قلبی مرض میں مبتلا2 سالہ بچے کے دل کا کامیاب ..
وفاقی وزیر خزانہ اور محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب سےالبرکہ بینک پاکستان لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز ..
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں ..
وفاقی وزیر خزانہ اور محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب سے بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے کنٹری ہیڈ سید ..
حکومت کی طرف سے کم از کم اجرت 32 ہزار روپے رکھی گئی ہے
آئی ایم ایف کے نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جولائی میں ہونے کا امکان ہے، محمد اورنگزیب
آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کا مختلف ناکوں کا دورہ
ہمارے حکومت کیساتھ کوئی بیک ڈور مذاکرات نہیں ہورہے، عمرایوب
شہداء کے خاندانوں کی حفاظت کیلئے شہداء فورم بلوچستان نے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر
8 فروری کے عام انتخابات کے بعد جو فارم 47 خلافِ قانون کئی روز تک جاری نہ ہوئے انکا ضمنی انتخاب کے چند گھنٹے ..
اسٹریٹجک اداروں کے معروف سائنسدانوں اور انجینئرز کو ان کی شاندار خدمات پر سول ایوارڈز سے نوازنے کی تقریب ..
بجلی چوری کا خاتمہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بغیر ممکن نہیں ہے ،بجلی چوری میں افسران ملوث پائے گئے ..
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ