ہمیں بھارت کی جانب سے کسی خوش فہمی میں نہیں رہنا چاہیے، آصف زرداری عین وقت پر بات کرتے ہیں، محترمہ بینظیر بھٹو کی ملک کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا

سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک کی پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعرات 20 جون 2019 18:28

ہمیں بھارت کی جانب سے کسی خوش فہمی میں نہیں رہنا چاہیے، آصف زرداری عین وقت پر بات کرتے ہیں، محترمہ بینظیر بھٹو کی ملک کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2019ء) سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ ہمیں بھارت کی جانب سے کسی خوش فہمی میں نہیں رہنا چاہیے، آصف زرداری عین وقت پر بات کرتے ہیں، محترمہ بینظیر بھٹو کی ملک کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت دہشت گردی، پلوامہ واقعہ اور جھوٹی سرجیکل سٹرائیک پر بات کرنے کو تیار نہیں ہے، پاکستان کی جانب سے بھارت کو لکھے گئے خطوط کے جواب کو سامنے لایا جائے، ہمیں بھارت کی جانب سے کسی خوش فہمی میں نہیں رہنا چاہیے۔

ایک سوال کے جواب میں سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری عین وقت پر بات کرتے ہیں اور انکی بات کے نتائج بھی سامنے آ تے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو کا آ ج یوم ولادت ہے، بی بی شہید نے ملک قوم کے لیے بے پناہ خدمات اور قربانیاں دیں، انکی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں