پاک بحریہ کے سالانہ سیفٹی ریویوبرائے سال2018 کا انعقاد

پاک بحریہ کا سالانہ سیفٹی ریویو برائے سال 2018 آج بحریہ آڈیٹوریم میں منعقد کیا گیا،چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی تقریب کے مہمان خصوصی تھے

جمعرات 20 جون 2019 18:20

پاک بحریہ کے سالانہ سیفٹی ریویوبرائے سال2018 کا انعقاد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جون2019ء) پاک بحریہ کا سالانہ سیفٹی ریویو برائے سال 2018 آج بحریہ آڈیٹوریم میں منعقد کیا گیا،چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔پاک بحریہ کا سیفٹی ریویو ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں پاک بحریہ میں لاگو کئے جانے والے حفاظتی اسٹینڈرڈز کا جائزہ لیتے ہوئے سیفٹی کلچر کی اہمیت کو اجاگر کیا جاتا ہے جس کی روشنی میں پاک بحریہ میں ورکنگ ماحول کو مزید محفوظ اور بہتر بنانے کے لئے اقداما ت کئے جاتے ہیں۔



تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف آف دی نیول اسٹاف نے کہا کہ پاک بحریہ کے حالیہ ہمہ گیر سیفٹی اسٹینڈرڈز تک پہنچنے میں ہماری بہت سی کاوشیں اور محنت شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ سیفٹی کے حوالے سے پاک بحریہ کے اہلکاروں کے رویوں میں بہتری اورکام کی جگہ کو محفوظ بنانے کا عمل اگرچہ ارتقائی عمل ہے تاہم پاک بحریہ میں روز مرہ بنیادوں پرپیچیدہ مگر محفوظ بحری آپریشنز کی خوش اسلوبی سے تکمیل سے واضح طور پر عیاں بھی ہے۔

(جاری ہے)



نیول چیف نے اس بات پر زور دیا کہ پاک بحریہ کا ہر اہلکار نہ صرف اپنی جان کی حفاظت بلکہ قومی اثاثوں کے تحفظ کا بھی ذمہ دار ہے اور اس کے لئے ایک مضبوط سیفٹی کلچر اپنانا ضروری ہے۔اور یہ اسی صورت میں ممکن ہے جب ہم محفوظ طریقہ کار اور اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز پر سختی سے کاربند ہوں۔ چیف آف دی نیول اسٹاف نے حاضرین کو تاکید کی کہ ہمارے سیفٹی سے متعلق تصوارت کا قیام گزشتہ برسوں کے غیر جانبدارانہ جائزے پر مبنی ہونا چاہئے۔

انہوں نے پاک بحریہ میں اپنائے گئے سیفٹی کلچر پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیفٹی ریویو دراصل خود احتسابی کا عمل ہے جس کی مدد سے سیفٹی اسٹینڈرڈز کا تنقیدی جائزہ لے کر آئندہ کے لئے لائحہ عمل طے کیا جاتا ہے۔

تقریب کے اختتام پر چیف آف دی نیول اسٹاف نے جیتنے والی یونٹس اور جہازوں میں سیفٹی ٹرافیاں اور ایوارڈ بھی تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں