مہنگائی کم کرنے کے اقدامات کئے جائیں،

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ 25 فیصد کیا جائے‘ ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف بغاوت کی کوئی گنجائش نہیں اے این پی کے پارلیمانی لیڈر امیر حیدر خان ہوتی کا قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث کے دوران اظہار خیال

پیر 24 جون 2019 14:03

مہنگائی کم کرنے کے اقدامات کئے جائیں،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2019ء) عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر امیر حیدر خان ہوتی نے مطالبہ کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ 25 فیصد کیا جائے‘ ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف بغاوت کی کوئی گنجائش نہیں۔ پیر کو قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر امیر حیدر خان ہوتی نے کہا کہ مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے۔

اشیاء ضروریہ غریب عوام کی قوت خرید سے باہر ہیں۔

(جاری ہے)

بجٹ میں ایسے اقدامات کئے جائیں جس سے مہنگائی میں اضافہ نہ ہو۔ مہنگائی کے تناسب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ خیبرپختونخوا کو پن بجلی کا منافع دیا جائے اور یہ منافع نئے ٹیرف کے تحت دیا جائے۔ گزشتہ سال محصولات کا ہدف ساڑھے چار ہزار ارب تھا جو پورا نہیں ہوا۔ مالی سال 2019-20ء میں محصولات کا ساڑھے پانچ ہزار ارب روپے رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ارکان قومی اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنا اچھی بات ہے۔ دہشتگردی سے سابق فاٹا سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف بغاوت کی گنجائش نہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں