وزیر اعظم سے تحریک انصاف امریکہ کے سینئر رہنما سجاد برکی اور عاطف خان کی ملاقات ،

وزیر اعظم کے آئندہ دورہ امریکہ پر گفتگو وزیر اعظم عمران خان سے ممبران قومی اسمبلی بشیر خان، محبوب شاہ، شیر اکبر اور صبغت اللہ کی بھی پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات

پیر 24 جون 2019 19:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2019ء) وزیر اعظم عمران خان سے پاکستان تحریک انصاف امریکہ کے سینئر رہنما سجاد برکی اور عاطف خان نے وزیر اعظم چیمبر پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی جس میں وزیر اعظم کے آئندہ دورہ امریکہ سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے ممبران قومی اسمبلی بشیر خان، محبوب شاہ، شیر اکبر اور صبغت اللہ نے بھی پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی ۔معاون خصوصی نعیم الحق بھی ملاقات میں موجود تھے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں