مولانا فضل الرحمن کی دعوت پر مریم نواز اے پی سی میں شریک ہوں گی

پیر 24 جون 2019 19:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز 26 جون کو ہونے والی کل جماعتی کانفرنس (اے پی سی) میں جمعیت علمااسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی دعوت پر شرکت کریں گی۔شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ذرائع نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ مولانا فضل الرحمٰن نے مریم نواز سے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے اے پی سی میں شرکت کی باقاعدہ دعوت دے دی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ مریم نواز نے مولانا فضل الرحمن کی دعوت قبول کرلی ہے اور وہ 26 جون کو اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی میں شرکت کریں گی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ مریم نواز اے پی سی میں شرکت کیلئے آئیں گی اور اسلام آباد میں دو روز قیام کریں گی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز جے یو آئی (ف) کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ کٴْل جماعتی کانفرنس 26 جون کی صبح 11 بجے اسلام آباد میں ہوگی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں