کسی بھی رکن کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے سے پہلے متعلقہ وزارت سے مشاورت کرکے فیصلہ کرتا ہوں،سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر

پیر 24 جون 2019 23:35

کسی بھی رکن کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے سے پہلے متعلقہ وزارت سے مشاورت کرکے فیصلہ کرتا ہوں،سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2019ء) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ وہ کسی بھی رکن کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے سے پہلے قانون سے علم رکھنے کے باوجود متعلقہ وزارت سے مشاورت کرکے فیصلہ کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

پیر کو قومی اسمبلی میں اختر مینگل کی طرف سے بجٹ تقریر میں وزیرستان سے ممبران اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے جانے کے مطالبے پر سپیکر نے کہا کہ اب تک انہوں نے قائد حزب اختلاف‘ سابق صدر پاکستان اور خواجہ سعد رفیق کے تین پروڈکشن آرڈر جاری کئے ہیں۔ یہ تمام پروڈکشن آرڈر مشاورت کرکے جاری کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ میں قانون کے بارے میں جانتا ہوں تاہم قانونی مشاورت کے بعد اپنا فیصلہ خود قانون کے مطابق کروں گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں