پی ایس ڈی پی کے تحت کمیونیکیشن ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 10 ارب14 کروڑ روپی جاری

منگل 25 جون 2019 11:41

پی ایس ڈی پی کے تحت کمیونیکیشن ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 10 ارب14 کروڑ روپی جاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2019ء) وزارت منصوبہ بندی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں کمیونیکیشن ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طور پر اب تک10 ارب14 کروڑ 30 لاکھ90 ہزار روپے کے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں۔ حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے دوران 14ارب 48کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق حکومت نے کراچی پیکیج کے تحت3 ارب 87 کروڑ13 لاکھ روپے، این ٹی آر سی پرمنٹ ٹریفک کائونٹ پروگرام کے لئے 71 لاکھ ، این ٹی آر سی ٹرانسپورٹ ڈیمانڈز کے لئے ایک کروڑ ، گرین لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم کراچی6 ارب 15کروڑ 47 لاکھ ،این ٹی آر سی ایکسیڈنٹ ڈیٹا کے لئے 2کروڑ 64لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں