الیکشن کمیشن میں مریم مریم نواز شریف کے پارٹی عہدے کے خلاف درخواست کی سماعت 4 جولائی تک ملتوی

منگل 25 جون 2019 13:02

الیکشن کمیشن میں مریم مریم نواز شریف کے پارٹی عہدے کے خلاف درخواست کی سماعت 4 جولائی تک ملتوی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2019ء) الیکشن کمیشن نے مریم نواز شریف کے پارٹی عہدے کے خلاف درخواست کی سماعت 4 جولائی تک ملتوی کردی جبکہ مریم نواز شریف کی جانب سے جواب الیکشن کمیشن میں جمع کرادیا گیا۔

(جاری ہے)

منگل کو چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر)سردار محمد رضا کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی ملیکہ بخاری کی سزا یافتہ مریم نواز شریف کو مسلم لیگ(ن) کا نائب صدر بنانے کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔

مریم نواز شریف کے وکیل نے اپنا تحریری جواب الیکشن کمیشن میں جمع کرادیا جس میں کہا گیا ہے کہ آئین اور انتخابی قانون میں ایسی کوئی ممانعت نہیں کہ کوئی سزا یافتہ شخص پارٹی عہدہ نہیں رکھ سکتا، آمریت کے دور میں پولٹیکل آرڈر 2002ء میں یہ شق شامل تھی تاہم پارلیمان نے انتخابی قانون 2017ء میں یہ شق ختم کردی تھی، اب ایسی کوئی قدغن نہیں ہے۔ انہوں نے کمیشن سے مزید مہلت طلب کی جس کے بعد سماعت 4 جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں