فواد چودھری نے ن لیگ کو تین دھڑوں میں تقسیم کردیا
ن لیگ اسمبلی میں’ش‘ لاہورمیں’ن‘ اورکراچی میں’م‘ ہوجاتی ہے، عمران خان نے کہا تھا میں ان کو رلاؤں گا، رلا دیا، کہا تھا پکڑوں گا، پکڑ بھی لیا، اداروں کو طاقتورنظام اور گورننس کیلئے تگڑا کرنا پڑے گا۔ قومی اسمبلی میں ظہار خیال
ثنااللہ ناگرہ منگل 25 جون 2019 16:17
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پلواما و اقعے کے بعد اصولی طورپرفوج کے بجٹ میں اضافہ ہونا چاہیے تھا۔
طاقتورنظام اورگورننس کیلئے اداروں کوتگڑا کرنا پڑے گا۔ حکومت نے سرکاری اخراجات میں50 ارب روپے کی کمی کی۔ اداروں کوتباہ کرنے کے لیے من پسند بھرتیاں کی گئیں۔ فواد چودھری نے کہا کہ 1963میں پاکستان نےاپنے راکٹ خلا میں بھیجے۔ 1952ء میں ٹیکنالوجی کے لیے پی سی ایس آئی آربنایا گیا۔ فواد چودھری نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی ایک دوسرے کو چورکہہ کرووٹ لیتی رہی۔ ن لیگ اور پی پی کے اقتدارمیں مولانا فضل الرحمان کیساتھ تھے۔ مسلم لیگ اسمبلی میں ’’ش‘‘، لاہورمیں’’ن‘‘ اور کراچی میں’’م‘‘ ہوجاتی ہے۔ عمران خان نے کہا تھا میں ان کو رلاؤں گا۔ عمران خان نے ان کو رلا دیا، عمران خان نے کہا تھا کہ میں ان کو پکڑوں گا، پکڑ بھی لیا۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء خواجہ سعدرفیق نے آج ایوان میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ درست ہے کہ میثاق معیشت کی بات کی گئی۔ گریبان پکڑ کراور کن پٹی پربندوق رکھ کرمیثاق نہیں کروائے جاتے۔ یہ ہونہیں سکتا کہ آمرانہ اقدام ، انتقامی کاروائیوں میں بھی ملوث ہوں ، اور پھر ڈنکے کی چوٹ پر کہیں کہ ہم کروا رہے ہیں۔ ہمیں پتا ہے کون کروا رہا ہے؟ کونسا این آر اوکیسا این آراو؟ آپ خود کوسلیکٹڈ مان لیں پھر ہم مان لیں گے کہ آپ این آر او دے سکتے ہیں۔ کیونکہ منتخب وزیراعظم این آر او نہیں دے سکتا۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ بجٹ نے تنخواہ دار طبقے کی چیخیں نکلوا دی ہیں۔ رئیل اسٹیٹ سیکٹر کی تباہی میں آخری کیل ہوگا۔ بجٹ سے کرپشن کا نیا سیلاب آئے گا؟ انہوں نے کہا کہ پولیس ، ایف بی آردوسرے اداروں میں کرپشن نہیں ہے؟ سب دودھ کے دھلے ہوئے ہیں؟ جو حکومت 4 ہزار ارب کا ٹیکس اکٹھا نہیں کرسکی؟ وہ ساٹھے پانچ ہزار کیسے پورا کرے گا؟ انہوں نے کہا کہ معیشت کے معاملے کو قومی مسئلے کے طور پر دیکھنا چاہیے، میثاق معیشت کی بنیاد بجٹ سے رکھی جائے، حکومت کو میثاق معیشت یاد رہ گیا۔ میثاق جمہوریت کیوں یاد نہیں رہا۔ میثاق معیشت سے پہلے میثاق جمہوریت پر بات کی جائے۔ میثاق کرنے اور ملک چلانے کیلئے سیاسی درجہ حرات نیچے لانا پڑتا ہے۔ ہم نہیں بچے، ایم کیوایم والے نہیں بچے، آپ نہیں بچیں گے۔ وقت زیادہ نہیں ہےمتعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان اور برطانیہ کا تعلیمی شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال
بلدیاتی نمائندوں کو فنڈز فراہم کرنا خوش آئند ہے،فی وارڈ کم ازکم دس لاکھ روپے سالانہ فراہم کیے جائیں،ڈاکٹر ..
آئیسکو نے بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کردیا
ایتھوپیا کے سفیر جمال بیکر عبد اللہ اور وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید ..
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
آئیسکو چیف 26اپریل کو فیس بک اور ٹیلی فون پر صارفین کی شکایات سنیں گے
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
متروکہ وقف املاک کی چودہ سو سینتالیس ایکڑ زمین مختلف لوگوں اور اداروں نے گھیری ہوئی ہے
پولیس کے افسران کی پوسٹنگ اب چیف کمشنر کی مشاورت سے ہوگی ،نوٹیفکیشن جاری
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
انجمن تاجران راولپنڈی کینٹ کا ڈی ایس پی کینٹ مرزا جاوید اور ایس ایچ او سلیم قریشی کی کینٹ سرکل تعیناتی ..
(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری