اطلاع ہے شریف فیملی نےعرب ملک کےسربراہ سےرابطہ کیا، عمران خان

عرب ملک کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان کا ندرونی معاملہ ہے، طیب اردگان کا خدشہ تھا کہ حمایت کریں گے، لیکن انہوں نے بھی کوئی بات نہیں کی، واضح کرتا ہوں جتنے مرضی رابطے کرلیں، این آر او نہیں ہوگا۔ وزیراعظم عمرا ن خان کی زیرصدارت اجلاس میں این آر او کا تذکرہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 25 جون 2019 18:45

اطلاع ہے شریف فیملی نےعرب ملک کےسربراہ سےرابطہ کیا، عمران خان
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 جون 2019ء) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اطلا ع ہے شریف فیملی نے عرب ملک کے سربراہ سے رابطہ کیا، عرب ملک کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان کا ندرونی معاملہ ہے، طیب اردگان کا خدشہ تھا کہ حمایت کریں گے، لیکن انہوں نے بھی کوئی بات نہیں کی،واضح کرتا ہوں جتنے مرضی رابطے کرلیں، این آر او نہیں ہوگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمرا ن خان کی زیرصدارت اجلاس میں شریف فیملی کیلئے این آر او کا تذکرہ کیا گیا۔

جس پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اطلاع ہے شریف فیملی میں سے کسی نے عرب ملک کے سربراہ سے رابطہ کیا ہے۔ لیکن عرب ملک کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔ وزیراعظم نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ این آر او کسی صورت نہیں ہوگا جتنے مرضی رابطے کرلیں۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کہا کہ طیب اردگان کی جانب سے نوازشریف کی حمایت کا خدشہ تھا لیکن طیب اردگان نے نوازشریف سے متعلق کوئی بات نہیں کی۔

مزید برآں وزیراعظم عمران خان سے بلوچستان عوامی پارٹی کے وفد نے منگل کو یہاں ملاقات کی۔ وفد میں وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال، ممبران قومی اسمبلی سردار محمد اسرار ترین، خالد حسین مگسی، احسان اللہ ریکی اور روبینہ عرفان شامل تھے۔ وزیر دفاع پرویز خٹک، معاونین خصوصی نعیم الحق اور ندیم افضل گوندل ملاقات میں موجود تھے۔

اسی طرح وزیراعظم عمران خان سے ارکان قومی اسمبلی طالب حسین نکئی، بیگم شاہین سیف الله تورو، صالح محمد خان، اورنگزیب کھچی، نیاز احمد جھکڑ، عمر اسلم خان اور حاجی امتیاز احمد نے منگل کو پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات کی۔ وزیراعظم آفس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق بھی ملاقات میں موجود تھے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں