زرتاج گل کے خلاف دائر لیگی ایم پی اے حنا بٹ کا ریفرنس مسلم لیگ ن نے واپس لے لیا

منگل 25 جون 2019 21:54

زرتاج گل کے خلاف دائر لیگی ایم پی اے حنا بٹ کا ریفرنس مسلم لیگ ن نے واپس لے لیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2019ء) وزیرمملکت زرتاج گل کے خلاف دائر لیگی ایم پی اے حنا بٹ کا ریفرنس مسلم لیگ ن نے واپس لے لیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ایم پی اے حنا بٹ کا قومی اسمبلی میں بنا اطلاع آنا لیگی رہنمائوں کو پسند نہ آیا،حنا بٹ کے ریفرنس دستاویزات کو پارٹی رہنمائوں نے اسپیکر افس سے واپس منگوا لیا۔ ایم پی اے حنا بٹ نے گزشتہ روس اسپیکر آفس میں زرتاج گل کے خلاف ریفرنس جمع کروایا تھا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں