امیر قطر نے کوئی ڈیل کی بات نہیں کی اور کسی کواین آراو نہیں ملے گا،شیخ رشید احمد

منگل 25 جون 2019 22:09

امیر قطر نے کوئی ڈیل کی بات نہیں کی اور کسی کواین آراو نہیں ملے گا،شیخ رشید احمد
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2019ء) وفاقی وزیربرائے ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ امیر قطر نے کوئی ڈیل کی بات نہیں کی اور کسی کواین آراو نہیں ملے گا۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ناصرف این آراو مانگ رہے ہیں بلکہ 90 کے زاویے سے مانگ رہے ہیں لیکن کسی کو این آر او نہیں ملے گا۔

(جاری ہے)

امیر قطر نے ڈیل کی کوئی بات نہیں کی جب کہ نہ اردگان اورنہ ہی سعودی عرب والے نے کوئی بات کی، یہ پیسے دیں اور اپنی جان چھڑائیں۔شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن مجرموں کے حق میں تحریک چلانا چاہتی ہے، کریمنل اپنے کرائم بچانے کے لیے اے پی سی بلارہی ہے، یہ اتنے برے پھنسیں گے کہ جان نہیں چھڑا سکیں گے، کمیشن ان پر 5 ہزار ارب کا فراڈ ثابت کرے گا۔ بجٹ سے متعلق شیخ رشید نے کہا کہ بجٹ منظور ہوگا ہمارے 25 سے 30 اراکین ان سے زیادہ ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں