وزیراعظم عمران خان کی اسلام آباد میں پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے منصوبوں پر کام تیز کرنے کی ہدایت

بدھ 26 جون 2019 13:32

وزیراعظم عمران خان کی اسلام آباد میں پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے منصوبوں پر کام تیز کرنے کی ہدایت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2019ء) وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے منصوبوں پر کام تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو وزیراعظم کی زیر صدارت پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیرہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ، سیکرٹری ہاؤسنگ ڈاکٹر عمران زیب، چیئرمین سی ڈی اے اور ڈی جی ہاؤسنگ وزارت ہاؤسنگ وتعمیرات نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت جاری منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے اسلام آباد میں پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے منصوبوں پر کام تیز کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے سی ڈی اے کو ہدایت کہ وفاقی دارالحکومت میں شجر کاری مہم مزید موثر بنائی جائی جبکہ گرین ایریا ز اور جنگلات کی حفاظت پر خصوصی توجہ دی جائے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں