نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے مئی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ بجلی 10 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دیدی

بدھ 26 جون 2019 13:32

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے مئی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ بجلی 10 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دیدی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2019ء) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے مئی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ بجلی 10 پیسی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

(جاری ہے)

بدھ کو اس سلسلے میں نیپرا میں سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی گارنٹی لمیٹڈ کی طرف سے دی جانے والی درخواست کی سماعت کی گئی۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے فی یونٹ بجلی ساڑھی21 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی تھی۔ سماعت کے دوران ان نیپرا کو بتایا گیا کہ درآمدی ایل این جی سے 28.76 فیصد، فرنس آئل سے 3.16 فیصد، کوئلے سے 12.92 فیصد، گیس سے 16.32 فیصد اورپانی سے 29.73 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ مئی میں بجلی پیداوار پر 63 ارب 78 کروڑ روپے لاگت آئی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں