وفاقی وزیر قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم کو لاہور بار ایسوسی ایش کی طرف سے لائف ٹائم ممبرشپ دینے کا اعلان

بدھ 26 جون 2019 19:53

وفاقی وزیر قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم کو لاہور بار ایسوسی ایش کی طرف سے لائف ٹائم ممبرشپ دینے کا اعلان
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2019ء) وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم کو لاہور بار ایسوسی ایش کی طرف سے لائف ٹائم ممبرشپ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو لاہور بار کے صدر محمد عاصم چیمہ نے پی ٹی آئی کے سینئر وکیل شاہد گوندل کے ہمراہ وزیر قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم سے ملاقات کی۔ ملاقات میں اعجاز بسرا، رانا منظور، سیّد مجتبیٰ کاظمی، ملک مسعود کھوکھر، ملک عدیل احسن اور دیگر بھی شامل تھے۔ لاہور بار کے وفد نے وزیر قانون و انصاف کو 10 جولائی کو لاہور بار کے دورہ کی دعوت دی۔ وزیر قانون کو لاہور بار کے معاملات پر بریفنگ بھی دی گئی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں