او اے لیولز کے طلباء تعلیمی میدان میں بہتر کارکردگی کے لیے منشیات استعمال کرتے ہیں، شہریار آفریدی

طلباء منشیات کو سویٹس کے طور پہ استعمال کرتے ہیں، اگر تعلیمی ادارے کا ایک بھی شخص منشیات کا شکار نکلا تو پورے ادارے کے خلاف کارروائی ہو گی، وفاقی وزیربرائے انسدادِ منشیات

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ 26 جون 2019 19:43

او اے لیولز کے طلباء تعلیمی میدان میں بہتر کارکردگی کے لیے منشیات استعمال کرتے ہیں، شہریار آفریدی
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26جون2019ء) وفاقی وزیربرائے انسدادِ منشیات شہریار آفریدی نے انسدادِ منشات کے عالمی دن کے موقعہ پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ او اے لیولز کے طلباء تعلیمی میدان میں بہتر کارکردگی کے لیے منشیات استعمال کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طلباء منشیات کو سویٹس کے طور پہ استعمال کرتے ہیں، اگر تعلیمی ادارے کا ایک بھی شخص منشیات کا شکار نکلا تو پورے ادارے کے خلاف کارروائی ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ طلباء منشیات کا استعمال سویٹس کے طور پر کرتے ہیں تا کہ ان کی تعلیمی کارکردگی بہتر ہو جائے۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے بطور وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے ایک نجی ادارے کی مسترد شدہ رپورٹ پر اسلام آباد کے تعلیمی اداروں کی 75 فیصد طالبات اور 45 فیصد طالب علموں کو منشیات کا عادی قرار دے دیا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا تھا کہ اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں 75 فیصد لڑکیاں اور45 فیصد سے زائد لڑکے آئس نشہ کرتے ہیں ۔

اس بیان پر اسلام آباد کے سکولوں کے طلبہ اور والدین سراپا احتجاج ہو گئے جس کے بعد شہریار آفریدی نے طلبہ کے منشیات استعمال کرنے سے متعلق بیان واپس لے لیا تھا۔تاہم اب انہوں نے ایک بار پھر کہا ہے کہ او اے لیولز کے طلباء تعلیمی میدان میں بہتر کارکردگی کے لیے منشیات استعمال کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طلباء منشیات کو سویٹس کے طور پہ استعمال کرتے ہیں، اگر تعلیمی ادارے کا ایک بھی شخص منشیات کا شکار نکلا تو پورے ادارے کے خلاف کارروائی ہو گی۔

دوسری جانب ملک میں منشیاتفروشی میں غیر ملکیوں کی ایک بڑی تعداد کے ملوث ہونے کا انکشاف بھی ہوا ہے۔ گرفتارمنشیات فروشوں سے کی جانے والی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ لاہور میں ایلیٹ کلاس کوکین کے نشے میں ملوث ہے جبکہ بعض امیر زادے آئس کا نشہ کرتے ہیں۔ کوکین کی قیمت 13 ہزار روپے سے 15 ہزار روپے فی گرام ہے جبکہ اس میں کولمبئین کوالٹی 15ہزار روپے سے 20 روپے فی گرام ہے ۔

آئس 25 سو روپے سے 3 ہزار روپے فی گرام بآسانی مل جاتی ہے ۔ اس کے علاوہ ڈانس پارٹیز میں نشہ آور گولیاں استعمال کی جاتی ہیں جنہیں پلز Pills کہا جاتا ہے اور ایک گولی 7 سو روپے سے 1 ہزار روپے تک مل جاتی ہے ۔ منشیات فروش نے یہ بھی بتایا کہ ان تینوں منشیات کی اقسام کا استعمال لڑکے اور لڑکیاں دونوں برابر ہی کررہے ہیں ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں