وزیراعظم عمران خان کو ایوان نے پہلے الیکٹ اور پھر سلیکٹ کیا، فردوس عاشق اعوان

سلیکٹ اور الیکٹ کے بعد ریجکٹ کی بھی بات ہونی چاہیے، مشیراطلاعات

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ 26 جون 2019 22:55

وزیراعظم عمران خان کو ایوان نے پہلے الیکٹ اور پھر سلیکٹ کیا، فردوس عاشق اعوان
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26جون2019ء) وزیراعظم عمران خان کی مشیراطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہوزیراعظم عمران خان کو ایوان نے پہلے الیکٹ اورپھر سلیکٹ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان الیکٹ ہو کر آئے ہیں اور مولانا فضل الرحمان کو اقتدار سے دوری کا غم ہے، سلیکٹ اور الیکٹ کے بعد ریجکٹ کی بھی بات ہونی چاہیے۔ وزیراعظم کی مشیراطلاعات فردوس عاشق اعوان نے آج ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اے پی سی مسلسل 10گھنٹے جاری رہنے کے بعد ناکام ہو گئی ہے، اپوزیشن کا شو 12بجے شروع ہوا لیکن 10گھنٹے بعد بھی انہیں اقتدار کا چاند نظر نہ آسکا۔

انہوں نے کہا کہ آج کرتب دکھانے والے سیاسی اداکار اے پی سی میں پہنچے لیکن اے پی سی والوں نے کرپشن لفظ کے ساتھ انصاف نہیں کیا۔

(جاری ہے)

فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اے پی سی کا اعلامیہ سب نے دیکھ لیا ہے، حکومت گرانے کی باتیں کرنے والے اکٹھے ہو کر بھی کچھ نہ کر سکے، حکومت گرانے اور دھمکیاں دینے والے ایک بیانیے پر متفق نہ سکے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی بقا کرپشن سے جڑی ہے لیکن آج اے پی سی مسلسل 10گھنٹے جاری رہنے کے بعد ناکام ہو گئی۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے آج مؤنیا مصالحہ ڈالا کہ نہ کھیلیں گے نہ کھیلنے دیں گے، اپوزیشن کا حال ایسا ہے کہ کھسیانی بلی کھمبا نوچے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا کے اقتدار سے دوری کے غم سے ہر کوئی واقف ہے۔ مشیراطلاعات نے کہا کہ حکومت کی سوچ چئیرمین اور ڈپٹی چئیرمین کو ہٹانے سے آگے کی نہیں ہے۔ یاد رہے کہ آج اسلام آباد میں تمام اپوزیشن پارٹیز کا آپ پارٹیز اجلاس ہوا جس میں تمام اپوزیشن جماعتوں نے چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ہٹانے پر اتفاق کرکیا اور یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ ضرورت پڑنے پر ڈپٹی چئیرمین سلیم مانڈوی والہ بھی مستعفی ہو جائیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں