سینیٹر سراج الحق نے وادی نیلم میں ہونے والے قدرتی آفت کے حوالہ سے قرارداد سینیٹ سیکریٹریٹ میں جمع کرا دی

بدھ 17 جولائی 2019 23:37

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2019ء) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے وادی نیلم میں ہونے والے قدرتی آفت کے حوالہ سے قرارداد سینیٹ سیکریٹریٹ میں جمع کرا دی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق جماعت اسلامی نے قرارداد میں کہا ہے کہ ایوان 15، 16 جولائی کی درمیانی شب وادیء نیلم کے گاؤں لیسوا کے مقام پر طوفانی بارش اور سیلاب کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے کم و بیش 30 افراد کی شہادت اور وہاں پر ہونے والے دیگر جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتا ہے اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ متا ثرہ خاندانوں کی فوری امداد کے لیے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے آزاد کشمیر حکومت کیساتھ مل کر عملی اقدامات اٴْٹھائے اور متاثرہ خاندانوں کو اپنے گھروں کی تعمیر کے لیے لکڑی، مناسب جگہ پر آباد کاری اور کھیتی باڑی کے لیے زمین فراہم کی جائے۔

اس کے علاوہ ہر متاثرہ خاندان کے لیے مناسب نقد امدادی رقم کا اعلان کرتے ہوئے ان کی ادائیگی کا فوری انتظام کرے تاکہ اس مشکل گھڑی میں درپیش مشکلات کا مناسب حد تک ازالہ ہوسکے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں